ساوتھ پول میں خوش آمدید
ساوتھ پول زیورخ میں واقع "سی_ای_آر" اور "وی_ای_آر" منصوبہ سازی کی کمپنی ہے جو اس کے ساتھ ساتھ ماہرانہ مشاورت بھی فراہم کرتی ہے۔ ۲۰۰۶ میں اپنے آغاز کے بعد ساوتھ پول تیزی سے پروان چڑھی اور فی الوقت اِس کے نو دفاتر ہیں ، جو کہ دنیا کے تمام خطوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ ساوتھ پول کو موجودہ وقت کی سب سے کامیاب کاربن کمپنیوں میں شمار کیا جاتا ہے [مثلاً ، اینڈز گائیڈ ٹو کاربن آف سیٹس ۲۰۰۸]۔ اس وقت ہم ڈیڑھ سو سے زیادہ منصوبوں پر بیس سے زائد ممالک میں کام کر رہے ہیں، جن میں آدھ سے زائد "گولڈ سٹینڈرڈ" معیار کے منصوبے ہیں۔ یہ کارکردگی ہمیں "سی_ای_آر" بازار میں سرِفہرست بناتی ہے اور "وی_ای_آر" بازار کے مضبوط ترین ناموں میں کھڑا کرتی ہے۔اگر آپ کوئی ایسا منصوبہ نصب کر رہے ہیں جو کہ کاربن کریڈٹ کے لئے اہل ہے تو ہم آپ کے منصوبے کو کاربن منڈی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ پہنچانے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
ساوتھ پول وسیع طرز کی خدمات پیش کرتی ہے
- ہم عالمی کاربن بازار کے تناظر میں آپ کے منصوبوں پر ماہرانہ رائے فراہم
- کرتے ہیں ور متوقع آمدنی کا تخمینہ لگاتے ہیں۔
- ہم اپنے وسیع تعلقات کے ذریعے سرمایہ کاری مہیا کر سکتے ہیں۔
- ہم آپ کے منصوبوں کی"گولڈ سٹینڈرڈ" معیار کے سرٹیفیکیٹ کی اہلیت کے جائزے۔
- کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
ہم منصوبوں کے لئے موزوں تکنیکی کمپنیوں کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔
- انتظامِ بدر رو [ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ] اور حیاتیاتی گیس [بائیو گیس] کا استعمال
- ضیاع حرارت کی بازیابی اور بجلی کی پیداوار
- قابلِ تجدید توانائی جیسے پن بجلی، ہوائی بجلی، شمسی توانائی، اور
- حیاتیاتی مادہ سے توانائی کا حصول
- [حیاتیاتی ایندھن [بائیو فیولز
- توانائی کی مستعدی اور بچت کے منصوبے
- جنگلات کی آباد کاری اور نو آباد کاری
ساوتھ پول کے دفاتر زیورخ، بنکاک، بیجنگ، ہنوئی، استنبول، جکارتہ، جوہانسبرگ، میکسیکو سٹی، اور تائیچنگ میں ہیں، اور اِس کے نمائندے کینیڈا، امریکہ اور پاکستان میں موجود ہیں۔ ہم دنیا بھر میں پارٹنرز کے ایک وسیع نیٹ ورک سے بھی منسلک ہیں۔
پاکستان میں رابٰطہ کے لئے؛ وقاص بن نجیب
w.binnajib [at] southpolecarbon.com






